Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج سے چھتیس گڑھ کے تین روزہ دورے پر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج سے چھتیس گڑھ کے تین روزہ دورے پر

رائے پور، 17 مئی (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ 17 مئی سے 19 مئی تک چھتیس گڑھ کے دورے پر ہوں گے۔ اس دورے کے دوران وہ سیکورٹی انتظامات، بستر خطے میں ترقیاتی کاموں اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔

وہ رائے پور اور بستر ڈویژن میں کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ امت شاہ جگدل پور میں سنٹرل زونل کونسل کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس دوران وہ ریاست بھر میں 'ڈائل-112' ایمرجنسی سروس کی توسیع کے حصے کے طور پر 400 نئی گاڑیوں کو جھنڈی دکھائے گے۔ اسکے علاوہ ہر ضلع میں فارنسک یونٹس کے قیام کی سہولت کے لیے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

اس دورے کے پروگرام میں بستر میں عوامی خدمت کے مراکز کا افتتاح، جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اور شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے جیسے پروگرام بھی شامل ہیں۔ حکومت اس دورے کو سیکیورٹی اور ترقی کے درمیان توازن قائم کرنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu