Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
امریکی بارڈر پیٹرول کے چیف نے دیا 'اچانک' استعفیٰ

امریکی بارڈر پیٹرول کے چیف نے دیا 'اچانک' استعفیٰ

واشنگٹن،17مئی (ہ س)۔امریکی بارڈر پیٹرول (گارڈز) کے چیف مائیکل بینکس جمعرات کو مستعفی ہو گئے۔ اس اقدام کے بعد وہ امیگریشن قوانین نافذ کرنے والے ان حکام کے گروپ میں شامل ہو گئے ہیں جنھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں واپسی کے بعد سے اپنے عہدے چھوڑے ہیں۔کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے کمشنر روڈنی اسکاٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم امریکی بارڈر پیٹرول کے چیف مائیکل بینکس کی دہائیوں پر محیط ملکی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ چیف کے طور پر ان کے دورِ ملازمت کے دوران سرحد پر صورت حال افراتفری سے بدل کر اب تک کی سب سے محفوظ ترین سرحد میں تبدیل ہو گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران میکسیکو سے امریکہ میں داخلے کی کوششوں کو روکنے اور لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا عزم کیا تھا۔مائیکل بینکس کی قیادت میں بارڈر پٹرول (گارڈز) نے سرحد سے دور امیگریشن کے خاتمے کے آپریشنز میں حصہ لیا، جہاں اس کے اہل کاروں نے ملک بھر کے بڑے شہروں میں تارکین وطن کے خلاف چھاپا مار کارروائیاں کیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ میں ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم کا متبادل مقرر کیا تھا اور کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے ایک اعلیٰ کمانڈر کا رتبہ کم کر دیا تھا۔امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر ٹوڈ لیونز نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں مئی میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu