
ماسکو،17مئی (ہ س)۔روس کے صدر پیوتن اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ہفتہ کے روز اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں صدور نے اس موقع پر ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جاری کشیدگی پر بات چیت چیت کی ہے۔ اس امر کا اظہار کریملن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔کریملن کے جاری کردہ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماو¿ں نے تنازعے کے حل کے لیے سیاسی اور سفارتی سطح پر جاری کوششوں پر توجہ مرکوز رکھی اور ایک امن معاہدے کی اہمیت پر زور دیا۔
دریں اثناءمتحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی 'وفا' کی طرف سے رپورٹ کی گئی خبر میں کہا گیا ہے کہ صدر پیوتن نے یوکرین جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کی طرف سے انسانی ایشوز میں انسانی بنیادوں پر کی جانے والی امداد کی تعریف کی۔'وفا' کے مطابق شیخ محمد بن زاید بن سلطان النیہان اور روسی صدر ولادی میر پیوتن نے مشرق وسطیٰ میں جاری صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے ممکنہ سنگین اثرات علاقائی اور عالمی حوالے سے جائزہ لیا۔ خصوصا توانائی کے بحران اور عالمی معاشی حالات پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

