Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
راجوری میں دو روز بعد نوجوان کی لاش آبشار سے برآمد ہوئی ۔

راجوری میں دو روز بعد نوجوان کی لاش آبشار سے برآمد ہوئی ۔

جموں, 17 مئی (ہ س)۔

ضلع راجوری کے درہال علاقے کے کھورینار گاؤں میں قدرتی آبشار میں ڈوبنے والا نوجوان دو روزہ سرچ آپریشن کے بعد مردہ حالت میں برآمد کر لیا گیا۔متوفی کی شناخت محمد معروف ولد نذیر حسین سکنہ تھانامن درہال کے طور پر ہوئی ہے، جو ممبئی میں ملازمت کرتا تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔اطلاعات کے مطابق محمد معروف اپنے دو دوستوں محمد اسماعیل ولد محمد شبیر اور محمد یاسر ولد عبدالرحمان کے ہمراہ کھورینار کی قدرتی آبشار میں نہانے گیا تھا۔

اس دوران تینوں تیز پانی کے بہاؤ میں پھنس گئے۔واقعے میں محمد معروف پانی میں ڈوب گیا، جبکہ اس کے دونوں دوستوں نے اسے بچانے کی کوشش کی، تاہم شدید ٹھنڈ اور ہائپوتھرمیا کے باعث بے ہوش ہو گئے۔ قریب موجود مقامی لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو پانی سے باہر نکالا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ادھر محمد معروف واقعے کے بعد لاپتہ تھا، جس کے بعد پولیس، ایس ڈی آر ایف، سی آر پی ایف اور مقامی رضاکاروں کی مشترکہ ٹیموں نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا، جو اتوار کو دوسرے روز بھی جاری رہا۔ریسکیو ٹیموں نے بالآخر محمد معروف کی لاش ایک چٹان کے نیچے تیز پانی کے بہاؤ میں پھنسی ہوئی برآمد کر لی۔ بعد ازاں لاش کو قانونی و طبی کارروائی کے لیے مقامی سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu