
لندن،17مئی (ہ س)۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے آج اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا وائرس کا پھیلاو¿ بین الاقوامی تشویش کی حامل عوامی صحت کی ہنگامی صورت حال ہے۔ادارے نے کہا ہے کہ بونڈی بوگیو نامی قسم کی وجہ سے پھیلنے والی یہ بیماری ان معیارات پر پورا نہیں اترتی جو اسے ایک عالمی وبا بنا دیں۔
ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جمہوریہ کانگو کے صوبے ایٹوری میں کم از کم تین علاقوں یعنی بونیا، روامبارا اور مونجوالو میں ہفتے کے روز تک وائرس کی وجہ سے 80 مشتبہ اموات، لیبارٹری نمونوں سے تصدیق شدہ 8 کیسز اور انفیکشن کے 246 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جمہوریہ کانگو کی وزارت صحت نے جمعے کو ملک کے مشرقی علاقے ایٹوری میں وائرس کے ایک نئے پھیلاو ¿ کے نتیجے میں 80 اموات ریکارڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ادارے نے اشارہ کیا کہ یوگنڈا کے دارالحکومت کمبالا میں جمعہ اور ہفتہ کے روز لیبارٹریوں سے تصدیق شدہ دو ایسے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو بظاہر آپس میں مربوط نہیں لگتے۔ ان میں سے ایک موت کا کیس ہے اور یہ دونوں افراد جمہوریہ کانگو سے آئے تھے۔ادارے کے مطابق ایک لیبارٹری نے جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بھی ایک ایسے شخص کے کیس کی تصدیق کی ہے جو ایٹوری سے واپس لوٹا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

