Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
محکمہ وائلڈ لائف نے ڈوڈہ میں ریچھ کو ریسکیو کیا

محکمہ وائلڈ لائف نے ڈوڈہ میں ریچھ کو ریسکیو کیا

جموں،17 مئی (ہ س)۔

ضلع ڈوڈہ کے بیولی علاقے میں واقع پی ایچ ای واٹر پلانٹ میں ایک ریچھ کے داخل ہونے سے مقامی لوگوں اور پلانٹ عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ریچھ پلانٹ کے قریب دیکھا گیا جس کے بعد فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے ریچھ کو بحفاظت قابو میں لے لیا۔ریسکیو آپریشن کے دوران کسی بھی شخص یا جانور کو نقصان نہیں پہنچا۔ مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی فوری مداخلت سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹال دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu