Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

بانہال میں ٹرک گہری کھائی میں گرا، ایک کی موت

سرینگر، 17 مئی: (ہ س)۔ اتوار کو بانہال کے ناچلانہ علاقے میں ایک ٹرک حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس علاقے میں پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ آخری اطلاعات ملنے پر فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu