Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
شاہجہاں پور میں ڈمپر اور آٹو میں ٹکر، تین افراد جاں بحق، چار زخمی

شاہجہاں پور میں ڈمپر اور آٹو میں ٹکر، تین افراد جاں بحق، چار زخمی

شاہجہاں پور، 17 مئی (ہ س)۔ اترپردیش میں شاہجہاں پور ضلع کے کانٹ تھانہ علاقے میں اتوار کی صبح ایک ڈمپر ٹرک کے آٹو رکشہ سے ٹکرانے سے آٹو رکشہ پر سوار ایک جوڑے سمیت تین افراد کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کرایا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

سٹی پولس سرکل آفیسر پنکج پنت نے بتایا کہ اتوار کی صبح ایک آٹو رکشہ مسافروں کو لے کر جلال آباد کی طرف جا رہا تھا۔ تھانہ کانٹ کے علاقہ کملنین پور موڑ کے قریب جلال آباد سے آنے والا ڈمپر ٹرک آٹو رکشہ سے ٹکرا گیا۔جس سے آٹو رکشہ میں سوار تین افراد کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے بعدڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ مرنے والوں کی شناخت جلال آباد کے رہنے والے کلو (45)، اس کی بیوی گڑیا (40) اور کانٹ تھانہ علاقے کے ابوبکر پور گاو¿ں کے رہنے والے رام کشتریہ (28) کے طورپر کی گئی ہے۔

زخمیوں میں ایان (15) ولد کلو، کرشنا (4) ولد رام کشتریہ، مسکان (18) ساکن جلال آباد علاقہ اور انوپ (35) ساکن رام چندر مشن تھانہ علاقہ شامل ہیں۔

سٹی ایریا آفیسر نے بتایا کہ ڈرائیور واقعہ کے بعد ڈمپر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu