Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ڈی ایم آر سی نے نجی گاڑیوں کے بجائے میٹرو کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے بڑا قدم اٹھایا۔

ڈی ایم آر سی نے نجی گاڑیوں کے بجائے میٹرو کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے بڑا قدم اٹھایا۔

پیر سے میٹرو ٹرین کے 24 اضافی دورے شروع ہوں گے۔

نئی دہلی، 17 مئی (ہ س)۔ٹریفک کاہجوم، ایندھن کی کھپت اور آلودگی سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے درمیان، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے مسافروں کو نجی گاڑیوں کے مقابلے میٹرو کا انتخاب کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔ ڈی ایم آر سی نے اعلان کیا ہے کہ 18 مئی سے 24 اضافی دورے- چھ اضافی ٹرینوں کے ذریعے ہر پیر کو چلائے جائیں گے۔ ضرورت پڑنے پر دیگر دنوں میں اضافی خدمات بھی دستیاب کرائی جائیں گی۔

ڈی ایم آر سی کے مطابق، موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے، سڑک ٹرانسپورٹ سے میٹرو کی طرف مسافروں کی ترجیحات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ اس رجحان کے پیش نظر، مسافروں کی سہولت اور ٹریفک ہجوم کے انتظام کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے، مزید ٹکٹ کاو¿نٹرز کو آپریشنل کیا جائے گا، اور اضافی ڈور فریم میٹل ڈیٹیکٹرز (ڈی ایف ایم ڈی) اور بیگیج اسکینرز کو فعال کیا جائے گا۔ مزید برآں، فریکنگ پوائنٹس پر انتظار کے اوقات کو کم کرنے اور مصروف اوقات کے دوران مسافروں کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنانے پر زور دیا جائے گا۔

ڈی ایم آر سی نے کہا کہ دہلی میٹرو اب دہلی-این سی آر کی بنیادی ٹرانسپورٹیشن لائف لائن بن چکی ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں، آئی ایس بی ٹی، ہوائی اڈے، نمو بھارت آر آر ٹی ایس، نوئیڈا میٹرو اور گروگرام ریپڈ میٹرو سے براہ راست جڑ کر میٹرو نیٹ ورک ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی فراہم کرارہاہے۔ یہ نجی گاڑیوں اور پٹرولیم پر مبنی ذرائع آمدورفت پر انحصار میں کمی کا باعث بن رہا ہے۔

میٹرو کے ذریعے چاندنی چوک، کناٹ پلیس، سائبر سٹی، بڑے تعلیمی اداروں اور سیاحتی مقامات تک تیز اور محفوظ رسائی ممکن ہو گئی ہے۔ مسافروں کے اختتام سے آخر تک کے سفر کو آسان بنانے کے لیے 160 میٹرو اسٹیشنوں پر آخری میل کنیکٹیویٹی کی سہولیات تیار کی گئی ہیں۔ ان میں ای رکشہ، ای آٹوز، بائیک ٹیکسیاں، ٹیکسیاں اور سائیکل کرایہ پر لینے کی خدمات شامل ہیں۔ڈی ایم آر سی سارتھی ایپ کے ذریعے، مسافر میٹرو ٹکٹ، آٹوز، اور بائیک ٹیکسیاں-سب ایک پلیٹ فارم پر بک کر سکتے ہیں۔

حال ہی میں، آئی او سی ایلکے ساتھ مل کر، ڈی ایم آر سی نے سینٹرل وستاکے علاقے میں ہائیڈروجن پر مبنی بس سروس بھی شروع کی ہے۔وہیں ڈی ٹی سی کے ذریعہ چلائی جانے والی تقریباً 1,500 'دیوی' بسیں 52 میٹرو اسٹیشنوں سے آخری میل تک رابطہ فراہم کر رہی ہیں۔

اس کے علاوہ 'پارک اینڈ رائیڈ' کی سہولیات 126 میٹرو اسٹیشنوں پر دستیاب ہیں، جہاں لوگ اپنی گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں اور میٹرو کے ذریعے اپنا آگے کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل ٹکٹنگ کو فروغ دینے کے لیے کیو آر کوڈ ٹکٹنگ، این سی ایم سی کارڈز، واٹس ایپ ٹکٹنگ، اور پے ٹی ایم، فون پے، امیزن، اور آئی آر ٹی سی کے ساتھ انضمام جیسی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈی ایم آر سی کے پرنسپل ایگزیکٹو ڈائریکٹر انوج دیال نے کہا کہ تنظیم پائیدار شہری ٹرانسپورٹ، ایندھن کی بچت، اور مسافروں کے لیے ایک محفوظ اور آسان سفری تجربے کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu