Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ڈی ٹی سی بس میں مسافر کا بیگ کاٹ کر زیورات چوری کرنے والا بد معاش گرفتار۔لاکھوں کے زیورات بر آمد

ڈی ٹی سی بس میں مسافر کا بیگ کاٹ کر زیورات چوری کرنے والا بد معاش گرفتار۔لاکھوں کے زیورات بر آمد

نئی دہلی، 17 مئی (ہ س)۔

آوٹر ڈسٹرکٹ پولیس کے اینٹی اسنیچنگ اینڈ برگلری سیل یونٹ نے ڈی ٹی سی بس میں مسافر کے بیگ کاٹ کر سونے اور چاندی کے زیورات اور نقدی چوری کرنے والے بدنام زمانہ چور کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت 48 سالہ سنجے کے طور پر ہوئی ہے جو سلطان پوری کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے مسروقہ سونے اور چاندی کے زیورات اور نقدی برآمد کرلی۔ ملزم اس سے قبل چوری اور اسلحہ ایکٹ سمیت چار فوجداری مقدمات میں ملوث ہے۔

باہری ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس وکرم سنگھ مینا نے اتوار کو بتایا کہ 12 مئی کو مغربی وہار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ وہ کسی کام سے نئی دہلی آیا تھا۔ وہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے بہادر گڑھ کے لیے ڈی ٹی سی بس میں سوار ہوا۔ جب بس ماڑی پور علاقے میں پہنچی تو کچھ مشکوک لوگوں نے اس کے بیگ کو گھیر لیا۔ بعد میں اسے پتہ چلا کہ اس کے بیگ میں موجود سونے اور چاندی کے زیورات اور پانچ ہزار روپے کی نقدی چوری ہو گئی ہے۔

ای-ایف آئی آر نمبر 80038939/26 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس کی تحقیقات ضلع کے اینٹی اسنیچنگ اینڈ برگلری سیل کے سپرد کی گئی تھی۔ انسپکٹر رتیش راج کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس نے جانچ کے بعد بد نام زمانہ چور کو گرفتارکر کے چوری کا مال بر آمد کر لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu