چنڈی گڑھ، 17 مئی (ہ س)۔
پنجاب کے ہوشیارپور میں اتوار کو اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب دسوہہ روڈ پر سوتور گاو¿ں کے مضافات میں ایک چھوٹے ہوائی جہاز سے مشابہ ایک مشتبہ چیز کھیتوں میں پڑی ہوئی ملی۔ اس پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے الفاظ لکھے ہوئے تھے۔
دور سے یہ چیز ڈرون سے مشابہ تھی۔ کھیتوں کی طرف جانے والے کچھ گاو ¿ں والوں نے اس چیز کو دیکھا اور فوری طور پر گاو ¿ں کی سربراہ کلدیپ کور اور کمیٹی ممبر پرمجیت سنگھ کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس کے مطابق یہ چیز دراصل ہوائی جہاز کی شکل کا ایک گرم ہوا کا غبارہ تھا اور اس پر پی آئی اے (پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن) لکھا ہوا تھا۔ پولیس اب اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ غبارہ کہاں سے آیا اور کیا اس علاقے میں کوئی مواد گرا تھا۔ اردگرد کے کھیتوں اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا لیکن کچھ پتہ نہیں چلا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
