Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

شاہدرہ میں چار منزلہ مکان میں آتشزدگی، فائر فائٹرز نے نو افراد کو بچا یا

نئی دہلی، 17 مئی (ہ س)۔

ہفتہ کی دیر رات ضلع شاہدرہ کے مانسروور پارک علاقے میں ایک چار منزلہ مکان میں آگ لگ گئی۔گھر میں آگ لگنے سے خوف وہراس پھیل گیا۔ آگ گراو¿نڈ فلور کی پارکنگ میں رکھی گئی گھریلو اشیاء میں لگی جس سے پوری عمارت دھویں سے بھر گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور مختلف منزلوں پر پھنسے نو افراد کو بحفاظت باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق ڈی-45، مدر ڈیری والی گلی، مانسروور پارک، شاہدرہ میں واقع گھر میں رات 12:03 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ تین گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔ یہ پوری کارروائی اسٹیشن آفیسر ونود اور اسٹیشن آفیسر سریندر کی نگرانی میں چلائی گئی۔

افسر کے مطابق، فائر بریگیڈ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے دیکھا کہ گراو ¿نڈ فلور پارکنگ میں رکھے ہوئے گھریلو سامان میں آگ لگی ہوئی تھی، جس سے عمارت میں دھواں پھیل گیا۔ گھر ایک گراو ¿نڈ پلس چار منزلہ عمارت تھی اور دھوئیں سے مختلف منزلوں پر لوگ پھنس گئے ۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور نو افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ ان سبھی کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت تھی اور انہیں ایمبولینس کے ذریعے جی ٹی بی اسپتال بھیجا گیا تھا۔ ان سبھی کو اسپتال میں ڈاکٹر مادھو کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

فائر آفیسر کے مطابق فائر مین نے جن لوگوں کو بچایا ان کی شناخت ونشیکا (20)، تنیشکا سونی (19)، درگیش (49)، یوگیش ورما (50)، راجرانی (65)، ارون گرگ (48)، اننیا (12)، رینو گرگ (19) اور پرتیک گرگ (19) کے طور پر ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ نے تقریباً 40 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ یا گھریلو سامان سے نکلنے والی چنگاری تھی، تاہم اصل وجہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu