Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نیا طریقہ کار نافذ کرنے کی تیاری کر لی، ٹول لگانے کا منصوبہ

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نیا طریقہ کار نافذ کرنے کی تیاری کر لی، ٹول لگانے کا منصوبہ

تہران، 17 مئی (ہ س):۔

ایران جلد ہی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو کنٹرول کرنے کے منصوبوں کا جلد انکشاف کرے گا۔ جس میں ان جہازوں سے ٹول وصول کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو سخت وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کا مقابلہ کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب نے کہا ہے کہ دنیا ایک نئی ترتیب کی دہلیز پر ہے۔

الجزیرہ اور تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹس میں ایران کے تازہ ترین منصوبوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ امریکی ہتھیاروں کی کھیپ کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری سے دستبردار ہو کر ایسی غلطی کر چکا ہے اور آئندہ ایسا نہیں کرے گا۔

ایران نے اپنے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنگ اور معاشی نقصان کے لیے تیار رہیں۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات پٹری سے اتر گئے ہیں۔ ایران اب امریکہ کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کے لیے تیار ہے۔ عراقچی نے خبردار کیا کہ ایران پر مسلط کردہ جنگ امریکی خاندانوں کو متاثر کر رہی ہے۔

قازقستان نے انسانی امداد بھیجی

قازقستان نے ایران کو انسانی امداد بھیجی ہے۔ قازقستان کے صدر کے حکم پر بھیجی گئی اس کھیپ میں ڈبہ بند گوشت، چینی، آٹا، طبی آلات اور ادویات شامل ہیں۔ یہ امداد سرخس ریلوے اسٹیشن پر ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کی گئی۔ ایران میں قازقستان کے سفیر اونتالپ اونل بائیف نے کہا کہ ایران قازقستان کے لیے ایک اہم سیاسی، اقتصادی اور انسانی شراکت دار ہے۔ یہ امداد ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران کو شدید اقتصادی دباو ¿ کا سامنا ہے۔ ایران کے سرکاری شماریاتی مرکز کے مطابق، جنگ سے متعلق رکاوٹوں کی وجہ سے سالانہ افراط زر تقریباً 53.7 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ خوراک کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 115 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

قطر اور سعودی عرب کو تشویش

قطری اور سعودی وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر امریکہ ایران جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔ دوحہ سے جاری بیان کے مطابق قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے فون پر بات کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عہدیداروں نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جس میں جنگ بندی کے حصول اور امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔ شیخ محمد نے تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل کے لیے جاری ثالثی کی کوششوں کا مثبت جواب دیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu