Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
گنگا ندی کے بیچ میں خراب ہوئی کشتی ، ایس ڈی آر ایف نے تمام مسافروں کو بحفاظت بچایا

گنگا ندی کے بیچ میں خراب ہوئی کشتی ، ایس ڈی آر ایف نے تمام مسافروں کو بحفاظت بچایا

بھاگلپور، 17 مئی (ہ س)۔ بھاگلپور میںبیچ گنگا ندی میں اتوار کے روز مسافروں سے بھری کشتی اچانک خراب ہوگئی ۔ کشتی بیچ گنگا میں رکتے ہی اس میں سوا ر لوگوں کے درمیان کچھ دیر کے لئے خوف و ہراس پھیل گیا۔بتایا جاتا ہے کہ مہادیو پور گنگا گھاٹ سے مسافروں کو لے کر کشتی بھاگلپور کے براری گنگا گھاٹ کی طرف جارہی تھی۔ گنگاندی کے بیچ میں کشتی کا انجن خراب ہو گیا جس سے وہ پھنس گئی۔ کشتی میں سوار مسافر گھبرا گئے اور مدد کی التجا کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی۔ انہوں نے تیزی سے تمام مسافروں کو بچایا اور کشتی کو کنارے تک پہنچایا۔اطمینان بخش بات یہ ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غور طلب ہے کہ حال ہی میں وکرم شیلا پل کو نقصان پہنچنے کے بعد کشتیاں لوگوں کی آمدورفت کا بنیادی ذریعہ بن گئی ہیں۔ نتیجتاً گنگا گھاٹوں پر مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu