Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
آئی پی ایل: دھرم شالہ میں پنجاب نے ٹاس جیتا، پلے آف کے مقابلے میں رہنے کے لیے جیتنا ضروری

آئی پی ایل: دھرم شالہ میں پنجاب نے ٹاس جیتا، پلے آف کے مقابلے میں رہنے کے لیے جیتنا ضروری

دھرم شالہ، 17 مئی (ہ س)۔

ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ پی سی اے) کے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی پی ایل میچ میں پنجاب نے آج پہلی بار ٹاس جیتا۔پچھلے دو میچوں میں ٹاس ہارنے والے پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ لیا ہے ۔ پنجاب کو پلے آف میں رہنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

اپنے ہوم گراو ¿نڈ پر پنجاب کنگز پہلے گیند بازی کرے گی جبکہ آر سی بی پہلے بیٹنگ کرے گی۔ دھرم شالہ میں پنجاب اپنے گھریلو میدنا دھرمشالہ کے بارے میںاچھی طرح واقف ہے

لہذا، وہ پہلے گیند بازی کرکے آر سی بی کو کم ٹوٹل تک محدود کرنے کا ہدف رکھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پنجاب نے اس سیزن میں شروع میں لگاتار چھ میچ جیتے تھے، لیکن اس کے بعد سے ان کی ہار کا سلسلہ جاری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ اپنے آخری پانچ میچ ہار چکے ہیں۔ اس لیے پنجاب کو پلے آف میں رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ پنجاب اس سے قبل دھرم شالہ میں دہلی کیپٹلس اور ممبئی انڈینس کے خلاف دونوں میچ ہار چکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu