
بنکاک، 17 مئی (ہ س)۔
ہندوستان کی اسٹار مینز ڈبلز جوڑی ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی بنکاک میں منعقدہ تھائی لینڈ اوپن 2026 سپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں خطاب جیتنے سے محروم رہے۔ اتوار کو کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈونیشیا کے ڈینیئل مارتھن اور لیو کارنینڈو نے ہندوستانی جوڑی کو سیدھے گیمز میں 21-12، 25-23 سے شکست دی اور ٹرافی اپنے نام کی۔
شروعاتی گیم میں ساتوک اور چراغ کو مومینٹم پانے کے لئے جدو جہد کرنا پڑا ، جس میں انڈو نیشیائی جوڑی نے 21-12سے جیت حاصل کی۔
بھارتی جوڑی نے دوسرے گیم میں زور دار واپسی کی اور گیم کو آخرلمحے تک کھینچا جہاں لگا تار پانچ چمپئن شپ پوائنٹ بچانے کے بعد وہ آخر کار 25-23سے ہار گئے۔ 202بی ڈبلیو ایف ولڈر ٹور سیزن کے اپنے پہلے فائنل میں حصہ لے رہے ٹاپ سیڈڈ بھارتی بیڈ منٹن کھلاڑی، بغیر سیڈ والی انڈو نیشیائی جوڑ ی سے 53منٹ میں ہار گئے ۔ لیو رولی کرناڈو اور ڈینیل مارٹرن کے خلاف ساتوک اور چراغ کی یہ پانچ آمنے سامنے کے مقابلے میں پہلی شکست تھی۔
ساتوک چراغ نے آخری بار دو سال پہلے بی ڈبلیو ایف ٹائٹل جیتا تھا اتفاق سے ان کی آخری جیت 2024تھائی لینڈ اوپن میں ہوئی تھی۔ بھارتی جوڑی نے 2019 میں بھی یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ بھارتی بیڈ منٹن کھلاڑی پچھلے سال چائنا ماسٹرس اور ہانگ کانگ اوپن کے فائنل میں بھی پہنچے تھے لیکن خطاب نہیں جیت سکے تھے ۔ بی ڈبلیو ایف سپر 500ٹورنامنٹ کے فائنل کی شروعاتی گیم میں چراغ شیٹی اور ساتوک سائی راج رنکی ریڈی 4-1سے پیچھے ہو گئے اور واپسی نہیں کر پائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

