Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
گجرات ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی ملک کی قیادت کرے گا: امت شاہ

گجرات ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی ملک کی قیادت کرے گا: امت شاہ

احمد آباد، 17 مئی (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹوامت شاہ نے اتوار کو احمد آباد میں 'ملین مائنڈس ٹیک پارک' اور 'گنیش ریئل اسٹیٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ' کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گجرات نے آزادی کے بعد سے ملک کو سمت دی ہے، اسی طرح اب گجرات ٹیکنالوجی اور اختراع کے میدان میں پورے ملک کی قیادت کرے گا۔

امت شاہ نے کہا کہ ترقی اور اختراع گجراتیوں کی فطرت میں پیوست ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، گجرات اب صرف پیداوار پر مبنی ریاست نہیں رہے گا، بلکہ خدمت، علم اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کا عالمی مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج افتتاح کئے گئے دونوں پروجیکٹ ریاست کے نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کریں گے اور گجرات کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی سٹی احمد آباد-گاندھی نگر ہائی گروتھ بیلٹ میں تقریباً 65 ایکڑ پر تیار کیا جا رہا ہے، جہاں اعلیٰ درجے کے دفاتر، رہائشی سہولیات، تجارتی کمپلیکس اور مہمان نوازی کی خدمات تیار کی جائیں گی۔ اس پروجیکٹ سے 70,000 سے زائد نوجوانوں کو روزگار فراہم ہونے کی امید ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ گجرات مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ اور جدید تحقیق جیسے شعبوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ یہ پروجیکٹ ریاست میں نئی ٹیکنالوجی، تحقیق اور اختراع کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں گجرات سروس سیکٹر میں سرکردہ ریاستوں میں شامل ہوگا۔

انہوں نے 'گنیش رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ' کو جدید شہری ترقی اور تعمیراتی شعبے کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں عالمی معیار کے مطابق نئی ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم و تربیت دی جائے گی جس سے ہنر مند انسانی وسائل تیار ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ گجرات اب تیزی سے علم، اختراع اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ریاستی وزیر ہرش سنگھوی نے کہا کہ مستقبل گجرات کا ہے اور ریاست عالمی سرمایہ کاری اور جدید صنعتوں کا ایک بڑا مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔

پروگرام میں کئی صنعتکار، سرمایہ کار اور معززین موجود تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu