Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
آگرہ ایکسپریس وے پر کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا ئی بس، متعدد زخمی

آگرہ ایکسپریس وے پر کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا ئی بس، متعدد زخمی

اناؤ، 17 مئی (ہ س)۔ اتوار کی صبح تقریباً 6:00 بجے ایک ڈبل ڈیکر بس اتر پردیش کے اناؤ ضلع کے بانگڑ مئو کوتوالی علاقے میں لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بس چنڈی گڑھ سے اعظم گڑھ جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق بس بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس ٹکر میں بس کو شدید نقصان پہنچا۔

حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار کل 23 مسافر زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کوتوالی انسپکٹر اکھلیش چندر پانڈے پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا۔ ابتدائی علاج کے بعد سات شدید زخمیوں کو اناؤ کے ضلع اسپتال ریفر کیا گیا۔ پولیس نے تباہ شدہ گاڑی کو جائے حادثہ سے ہٹا کر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ حادثے میں بال بال بچ جانے والے مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں ان کے متعلقہ مقامات کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ جے پرکاش سنگھ نے بتایا کہ بس چونکہ جدید حفاظتی خصوصیات سے لیس تھی اس وجہ سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس موصول ہونے والی تحریری شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu