Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
فوج نے امرناتھ یاترا کے پیش نظر وی ڈی جیز کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کیا۔

فوج نے امرناتھ یاترا کے پیش نظر وی ڈی جیز کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کیا۔

جموں, 17 مئی (ہ س)سالانہ امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر بھارتی فوج نے ضلع رامبن میں قومی شاہراہ کے اطراف واقع کبّی، گاندھری، کھٹر، مغھالا اور بھٹنی علاقوں کے ولیج ڈیفنس گروپس کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیا۔

اس تربیتی پروگرام کا مقصد مقامی سطح پر سیکورٹی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانا، سیکورٹی فورسز کے ساتھ تال میل بہتر کرنا اور یاترا کے دوران پُرامن ماحول کو یقینی بنانا تھا۔ تربیت کے دوران شرکاء کو فائرنگ پوزیشن، ہتھیار چلانے کے طریقہ کار اور فائر اینڈ موو ڈرلز کی عملی مشق کرائی گئی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔بھارتی فوج کے مطابق یہ اقدام ہزاروں یاتریوں کی حفاظت اور یاترا کے پُرامن انعقاد کے عزم کا حصہ ہے۔ اس موقع پر فوج اور عوام کے درمیان اعتماد اور باہمی تعاون کے رشتے کو بھی مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔تربیت میں شامل مقامی افراد نے بھارتی فوج کی اس پہل کو سراہتے ہوئے یاترا کے دوران امن، بھائی چارے اور سیکورٹی برقرار رکھنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu