Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

کھلے مقامات پر قربانی پر پابندی لگانے کا کیرٹ سومیا کا مطالبہ

ممبئی میں 109 مقامات پر قربانی کی اجازت دی گئی , دیونار سلاٹر ہاؤس میں خصوصی انتظامات مکملممبئی ، 17 مئی (ہ س) ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ کیرٹ سومیا نے بقرعید کے موقع پر کھلے مقامات پر بکریوں کی قربانی کیے جانے پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے بی ایم سی انتظامیہ کو خط لکھ کر کھلے عام قربانی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کیرٹ سومیا نے بی ایم سی کمشنر اشونی بھڈے کو لکھے گئے اپنے مکتوب میں سوال اٹھایا ہے کہ آیا اس مرتبہ کھلے مقامات پر قربانی کے خلاف کارروائی کی جائے گی یا نہیں۔انہوں نے بقرعید سمیت دیگر مواقع پر ممبئی کی سوسائٹیوں، چالوں اور کھلی جگہوں پر بکریوں کے ذبح کیے جانے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔سومیا نے الزام لگایا کہ بقرعید کے دوران بعض مقامات پر غیر قانونی طریقے سے کھلے عام بکریاں ذبح کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق بی ایم سی اور عدالتوں کی جانب سے وقتاً فوقتاً پابندیوں کے باوجود کئی علاقوں میں قواعد کی خلاف ورزی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق کسی بھی آبادی یا رہائشی علاقے کے قریب قربانی یا جانور ذبح کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو سخت ہدایات جاری کی جائیں۔اپنے خط میں کیرٹ سومیا نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ قواعد پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے فوری احکامات جاری کیے جائیں۔اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ بی ایم سی انتظامیہ اس معاملے میں کیا موقف اختیار کرتی ہے۔چاند نظر آنے کے بعد اس سال بقرعید 27 مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مسلمانوں میں اس تہوار کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اور اسی کے پیش نظر انتظامیہ نے اپنی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ بی ایم سی نے ممبئی میں 109 مقامات پر قربانی کی اجازت دی ہے۔بی ایم سی کی جانب سے بقرعید کے موقع پر دیونار سلاٹر ہاؤس میں مختلف سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ اضافی میونسپل کمشنر ڈاکٹر اشونی جوشی کے مطابق دیونار سلاٹر ہاؤس کو سی سی ٹی وی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور وہاں سیکورٹی گارڈ بھی تعینات رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پارکنگ، فوڈ کورٹ، طبی خدمات اور صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu