Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
دیواس میں پیاز سے بھرا منی ٹرک پلٹا، تین مزدوروں کی موت، دو شدید زخمی

دیواس میں پیاز سے بھرا منی ٹرک پلٹا، تین مزدوروں کی موت، دو شدید زخمی

دیواس، 17 مئی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں ہفتہ کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثے میں تین مزدوروں کی موت ہو گئی، جبکہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ حادثہ پیپل راواں تھانہ علاقے کے چوبارہ دھارا میں واقع بیر کھیڑی پھاٹے کے پاس پیش آیا، جہاں پیاز سے بھرا ایک منی ٹرک یو-ٹرن لیتے وقت بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔

معلومات کے مطابق، منی ٹرک میں مزدور پیاز کی بوریوں کے ساتھ پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔ یو-ٹرن پر گاڑی کا توازن بگڑتے ہی ٹرک سڑک پر پلٹ گیا اور مزدور بھاری بوریوں کے نیچے دب گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پیپل راواں تھانہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پوری رات ریسکیو آپریشن چلایا گیا۔ پولیس نے ٹرک کے نیچے دبے مزدوروں کو باہر نکال کر سونکچھ کے سرکاری اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے تین مزدوروں کو مردہ قرار دے دیا۔ وہیں، دو زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال میں رکھوائی گئی ہیں۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu