Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ممبئی میونسپل کارپوریشن میں تبادلوں کے گھوٹالے کا الزام

ممبئی میونسپل کارپوریشن میں تبادلوں کے گھوٹالے کا الزام

پوسٹنگ کے بدلے رقم لینے کے سنگین الزامات دوبارہ زیر بحثممبئی ، 17 مئی (ہ س) ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی میہیر کوٹیچا نے ممبئی میونسپل کارپوریشن میں تبادلوں کے گھوٹالے کے دوبارہ شروع ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے میونسپل کمشنر اشونی بھڈے سے اس معاملے میں فوری مداخلت کرتے ہوئے مبینہ تبادلہ گھوٹالوں پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ میہیر کوٹیچا نے الزام لگایا کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے مداخلت کر کے تبادلوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو روکا تھا، لیکن سات ماہ بعد ایک بار پھر ممبئی میونسپل کارپوریشن باقاعدہ انتظامی تبادلوں کے نام پر وہی عمل دہرا رہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئی فہرست میں شامل 55 افسران کو بھی تقریباً وہی تقرریاں دی جا رہی ہیں جو سابقہ فہرست میں دی گئی تھیں۔ میہیر کوٹیچا نے بتایا کہ انہوں نے یہ معاملہ میونسپل کمشنر اشونی بھڈے کے علم میں لا کر ایسے مبینہ گھوٹالوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کے مطابق اضافی میونسپل کمشنر اور میونسپل کمشنر نے اب تک ان تبادلوں سے متعلق احکامات پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ کوٹیچا نے کہا کہ گزشتہ اکتوبر میں جب امت سائنی اضافی میونسپل کمشنر تھے، اس وقت ڈپٹی انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر سمیت 161 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے فوری طور پر ان تمام تبادلوں کو منسوخ کر دیا تھا۔میہیر کوٹیچا نے دعویٰ کیا کہ اس مبینہ ''کیش فار پوسٹنگ'' اسکینڈل میں میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسران پر مختلف زمروں میں تبادلے اور ترقی دینے کے عوض 5 لاکھ سے 40 لاکھ روپے تک لینے کے سنگین الزامات عائد ہوئے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اب نئے تبادلوں کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اور اسے معمول کی انتظامی کارروائی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ میہیر کوٹیچا کے مطابق مجوزہ فہرست میں شامل تقریباً 55 افسران کو وہی تقرریاں دی جا رہی ہیں جو گزشتہ اکتوبر کی تبادلہ فہرست میں شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری فہرست میونسپل کمشنر اشونی بھڈے کے حوالے کر دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu