Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایم پی کی دھار بھوج شالہ میں پوجا پاٹھ شروع، گوموتر سے شدھیکرن، مہا آرتی کر کے عقیدت مندوں نے درشن کیے

ایم پی کی دھار بھوج شالہ میں پوجا پاٹھ شروع، گوموتر سے شدھیکرن، مہا آرتی کر کے عقیدت مندوں نے درشن کیے

ایم پی کی دھار بھوج شالہ میں پوجا پاٹھ شروع، گوموتر سے شدھیکرن، مہا آرتی کر کے عقیدت مندوں نے درشن کیے

بھوپال/دھار، 17 مئی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کی تاریخی بھوج شالہ میں ہندوستانی آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) کی نئی گائیڈ لائن لاگو ہونے کے ساتھ ہی ایک نئی شروعات ہو گئی۔ اتوار کی صبح نئے انتظامات کے تحت بھوج شالہ احاطے میں باقاعدہ پوجا ارچنا شروع کی گئی۔ طلوعِ آفتاب کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں ہندو عقیدت مند اور بھوج اتسو سمیتی کے کارکن ہاتھوں میں ماں واگدیوی کی تصویریں لے کر بھوج شالہ پہنچے۔ پوجا کے آغاز سے پہلے پورے احاطے اور گربھ گرہ کو گوموتر چھڑک کر پاک و صاف کیا گیا۔ اس کے بعد گربھ گرہ کو رنگولی اور پھولوں سے بیحد پرکشش ڈھنگ سے سجایا گیا۔

اس دوران برسوں پرانی روایت کو نبھاتے ہوئے بھوج شالہ احاطے کے باہر واقع جیوتی مندر کی اکھنڈ جیوتی کو گربھ گرہ میں لا کر نصب کیا گیا اور سورج کی پہلی کرن کے ساتھ ہی پورا احاطہ منتروچار سے گونج اٹھا۔ کئی عقیدت مندوں نے رقص کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ہفتہ کی شام مرکزی وزیرِ مملکت ساوتری ٹھاکر اور مانڈو کے سنت مہا منڈلیشور نسرگ داس جی مہاراج بھوج شالہ پہنچے اور پوجا ارچنا کی۔

ان کے ساتھ ہی دھار کلکٹر راجیو رنجن مینا اور ایس پی سچن شرما نے بھی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ماں واگدیوی کے درشن کیے۔ اس موقع پر مرکزی وزیرِ مملکت ساوتری ٹھاکر نے ملک اور باشندگانِ ریاست کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلے یہاں جمعہ کے دن ہمیشہ سیکورٹی اور تناو کا ماحول برقرار رہتا تھا، لیکن اب نئی گائیڈ لائن کے بعد حالات پوری طرح معمول پر آ گئے ہیں۔ اب کوئی بھی عقیدت مند کسی بھی خوف یا بندش کے بغیر کسی بھی دن آ کر سکون سے درشن کر سکتا ہے۔

بھوج اتسو سمیتی کے جنرل سکریٹری سمت چودھری نے بتایا کہ اتوار کی صبح سے ہی دیوی انوشٹھان اور شدھیکرن کا دور چل رہا ہے۔ اب بھوج شالہ کو ایک شاندار اور نئی شکل میں ڈیولپ کرنے کی پوری تیاری ہے۔ ریاستی حکومت نے بھی واضح کیا ہے کہ بھوج شالہ کو اس کے قدیم اور پروقار جاہ و جلال کے ساتھ دوبارہ سنوارا جائے گا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بھی اسے پرشکوہ شکل دینے کی بات کہی ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ جمعہ کو عدالت نے بھوج شالہ معاملے میں بڑا فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت نے بھارتی آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) کی سروے رپورٹ کی بنیاد پر اسے ماں واگدیوی کا مندر مانا ہے۔ اے ایس آئی رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ بھوج شالہ مندر و کمال مولا مسجد احاطے میں سنسکرت، پراکرت اور مقامی بولیوں میں ناگری رسم الخط کے کتبے ملے ہیں، جنہیں 12 ویں سے 16 ویں صدی عیسوی کے درمیان کا مانا جاتا ہے۔ رپورٹ میں پارجات منجری-ناٹیکا، اونیکورمشتم اور ناگ بندھ جیسے اہم کتبوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu