Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
لاتور میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر دو بچوں کی موت

لاتور میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر دو بچوں کی موت

لاتور، 17 مئی (ہ س) ۔ لاتور شہر کے بودھے نگر علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کھیلتے ہوئے پانی کے گڑھے میں گرنے سے دو کم سن بچوں کی موت ہو گئی۔ اس سانحے کے بعد پورے علاقے میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بودھے نگر میں راملا انڈسٹریز کے عقب میں ٹینکروں کے لیے پانی ذخیرہ کرنے والے ایک گڑھے کے قریب کچھ بچے کھیل رہے تھے۔ اسی دوران 6 سالہ دیویا نوناتھ اُبالے اور 7 سالہ کارتک بھرت کامبلے پانی میں گر گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی شہری فوری طور پر موقع پر پہنچے اور دونوں بچوں کو باہر نکال کر علاج کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔تاہم طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے دونوں بچوں کو مردہ قرار دے دیا۔اس حادثے کے بعد بودھے نگر علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی ہے اور شہریوں کی جانب سے شدید رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں موجود خطرناک آبی ذخائر، کھلے پانی کے گڑھوں اور غیر محفوظ مقامات کے خلاف انتظامیہ فوری حفاظتی اقدامات کرے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu