Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آئندہ گرج چمک اور بجلی گرنے کا امکان: محکمہ موسمیات

تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آئندہ گرج چمک اور بجلی گرنے کا امکان: محکمہ موسمیات

حیدرآباد ، 17 مئی (ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو بتایا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے کئی اضلاع کے الگ الگ مقامات پر30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں اور بجلی کی گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان ہے۔ موسم کی رپورٹ کے مطابق، جن اضلاع کے متاثر ہونے کا امکان ہے ان میں ملگ، بھدرادری کتہ گوڈ م، کھمّم، محبوب آباد، محبوب نگر،ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامبا گدوال شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اسی کے دوران ریاست بھرمیں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے تین دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کا بتدریج اضافہ متوقع ہے۔ 18 مئی سے 23 مئی تک تلنگانہ بھر میں موسم کے عام طور پرخشک رہنے کا شدید امکان ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں ایک یا دو مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت عادل آباد میں 44.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu