حیدرآباد ، 17 مئی (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ شہر میں ایک نوجوان خاتون کا گلا د باکرقتل کرنے والے نوجوان کی بھی ہاسپٹل میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ مقتولہ کی شناخت جڑچرلہ شہر کے نمّا باوی گڈا کی رہنے والی ویشنوی (22) کے طورپر ہوئی ہے۔ وہ بوئے پلی ایس ای زیڈ میں واقع ایس وی کے ایم اسکول کی ملازمہ تھی۔ پولیس کے مطابق، مبینہ قاتل نوجوان کی شناخت تیجا عرف رام چندر(28) کے طورپر ہوئی ہے۔ اس نے کل شام ویشنوی پر اس کے گھر کے پاس چاقو سے حملہ کردیا۔ اس وقت ویشنوی کام سے گھر لوٹ رہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم گزشتہ کچھ عرصے سے محبت کے نام پرخاتون کو ہراساں کر رہا تھا۔ اس نے ویشنوی کے گلے اور پیٹ پرچاقو سے وار کیا،جس کی وجہ سے بہت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اس کی موقع پرہی موت ہو گئی۔ اس واقعے سے غصے میں آئے مقامی لوگوں نے بھاگنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا اوراس کی جم کر پٹائی کردی۔ وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا، جس کے بعد اسے جڑچرلہ ایریا ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔ جڑچرلہ پولیس نے معاملہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق
