
نئی دہلی، 17 مئی (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے چھ روزہ پانچ ملکوں کے غیر ملکی دورے کے تیسرے دن اتوار کو ہالینڈ سے سویڈن پہنچے۔ سویڈن میں وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد ہندوستان اور سویڈن کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، اختراعات اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن سے ملاقات کریں گے۔ دونوں قائدین ہندوستان-سویڈن دوستی کو ایک نئی سمت دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، اختراعات اور دفاع جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ایک اور پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ سویڈن کے وزیراعظم الف کرسٹرسن اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کے ساتھ یورپین بزنس راو ¿نڈ ٹیبل میں معروف یورپی صنعت کاروں اور کاروباری رہنماو ¿ں سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ ہندوستان اور یورپ کے درمیان سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ میٹنگ ہندوستان اور یورپ کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے نئے مواقع فراہم کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ دورہ ہندوستان-سویڈن تعلقات کو نئی تحریک فراہم کرے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

