Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
عوام کانگریس حکومت سے بدظن ، بی آر ایس کی واپسی یقینی : کے ٹی آر

عوام کانگریس حکومت سے بدظن ، بی آر ایس کی واپسی یقینی : کے ٹی آر

حیدرآباد ، 17 مئی (ہ س) ۔

بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ تلنگانہ میں جب بھی انتخابات منعقد ہوں گے ۔ عوام دشمن کانگریس حکومت کا خاتمہ یقینی ہے ۔ تلنگانہ بھون میں اسمبلی حلقہ صنعت نگر کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر بی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی سرینواس یادو کے علاوہ دوسرے اہم قائدین موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بی جے پی ووٹرلسٹ کی نظر ثانی( ایس آئی آر) کے پروگرام کا اندھادھند اورغلط استعمال کررہی ہے ۔ ان ریاستوں میں جہاں علاقائی جماعتیں مضبوط ہیں وہاں کے ووٹرس اورمخالفین کے نام ووٹر لسٹوں سے نکالنے کی سازش کررہی ہے ۔ جس کی وجہ سے ملک بھر میں کئی تنازعات پیدا ہورہے ہیں ۔ تلنگانہ میں بی آرایس کارکنوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ بی جے پی یہاں ایسا کوئی کھیل نہ کھیل سکے ۔ کے ٹی آر نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی کہ شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پرجعلی اوردوہرے ( ڈبل ) ووٹوں کی نشاندہی کر کے انہیں فوری طور پر فہرستوں سے نکلوایا جائے ۔ انہوں نے اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز کی مثال دیتے ہوئے یاد دلایا کہ کس طرح ان جعلی اور دوہرے ووٹوں کی وجہ سے بی آر ایس کو مشکلات اور انتخابی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ کے ٹی آر نے ریونت ریڈی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں کانگریس حکومت نے صرف غریبوں کے مکانات کو انہدام کیا ہے ۔ جب کہ عوامی مسائل کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu