Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کیو آر کوڈ اسکین کریں۔ رائے بتائیں اور تبدیلی دیکھیں

کیو آر کوڈ اسکین کریں۔ رائے بتائیں اور تبدیلی دیکھیں

حیدرآباد ، 17 مئی (ہ س) ۔ پبلک ایڈمنسٹریشن کے پروگریس ماڈل کو مزید مستحکم بنانے کیلئے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) اور ملکاجگری میونسپل کارپوریشن (ایم ایم سی) نے ایک انقلابی ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرایا ہے۔ شہریوں کو اس عمل میں اس نعرے کے ساتھ شامل کیا جارہا ہے کہ ''کیو آرکوڈ اسکین کریں اپنی رائے بتائے اورخود تبدیلی دیکھیں''۔ عہددیاروں نے بتایا کہ ان علاقوں میں شمس آباد، راجندر نگر، چارمینار، خیریت آباد، گولکنڈہ اورسکندرآباد میں تقریباً QR 840 کوڈز نصب کئے گئے ہیں بالخصوص شاپنگ مالس، تھیٹرس،فنکشن ہالس،عوامی بیت الخلاء، کمیونٹی ہالس، اسپورٹس کامپلکس، پارکس اور بزرگوں کیلئے قائم ڈے کیئر سنٹر شامل ہیں ۔ اس سسٹم کا بنیادی مقصد حکمرانی میں شفافیت کو بڑھانا ہے۔ شہری ان کورڈس کو اسکیان کرکے اپنے مسائل، تجاویز اور آراء سے براہ راست حکام کو آگاہ کرسکتے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وصول ہونے والی شکایتوں کو مقررہ مدت میں حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ایڈیشنل کمشنر رگھوپرساد نے بتایا کہ یہ منصوبہ (یو سی ڈی) ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام سے ملنے والا فیڈ بیک اور ان کی آراء شہر کی ترقی کیلئے نہایت ہی مفید ثابت ہوں گے جس کی روشنی میں مستقبل کے اقدامات کئے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu