Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
آئی پی ایل: دھرم شالہ میں آر سی بی نے شاندار جیت درج کی، پنجاب کو مسلسل چھٹی شکست

آئی پی ایل: دھرم شالہ میں آر سی بی نے شاندار جیت درج کی، پنجاب کو مسلسل چھٹی شکست

دھرم شالہ، 17 مئی (ہ س)۔ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے دھرم شالہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل میچ میں آر سی بی نے پنجاب کو اس کے ہوم گراونڈ پر 23 رنوںسے شکست دی۔ یہ دھرم شالہ میں پنجاب کنگز الیون کی مسلسل تیسری اور اس سیزن میں چھٹی شکست ہے۔ اس ہار کے ساتھ ہی پنجاب کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

دھرم شالہ میں کھیلے گئے اس میچ میں آر سی بی کی شاندار آل راو ¿نڈ کارکردگی کی بدولت آر سی بی نے جیت حاصل کی اور پلے آف میں مقام حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل میں اپنا ٹاپ مقام برقرار رکھا۔ اس دوران پنجاب نے 223 کے ہدف کا سامنا کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورمیں 8 وکٹوں پر صرف 199 رن بنائے۔ اس طرح آر سی بی نے یہ میچ 23 رنوںسے جیت لیا۔

223 کے ہدف کے تعاقب میں، پنجاب کی شروعات خراب رہی، اس نے اپنے دونوں اوپنرز کو جلد ہی کھو دیا۔ اوپنر پریانش آریہ صفر پر آو ¿ٹ ہوئے جب کہ پربھسمرن سنگھ صرف دو رن بنا کر آو ¿ٹ ہوئے۔ ششانک سنگھ پنجاب کے واحد بلے باز تھے جنہوں نے نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 27 گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 56 رن بنائے۔ کوپر کونولی نے بھی 22 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 37 رن بنائے۔ مارکس اسٹینس نے 25 گیندوں میں 37 رن بنائے جبکہ سوریانش شیڈگے نے 22 گیندوں میں 35 رن بنائے۔ کپتان شریاس ایئر زیادہ کچھ کرنے میں ناکام رہے، صرف ایک رن بنا سکے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 10 گیندوں پر 14 رن بنائے۔

گیندبازی میںآر سی بی کے لیے آر سلام نے تین وکٹ لیے۔ سیزن کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بھونیشور کمار نے دو جبکہ جوش ہیزل ووڈ، سویاش شرما اور روماریو شیفرڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے پنجاب کو جیت کے لیے 223 رنوںکا ہدف دیا۔ آر سی بی نے مقررہ 20 اوورمیں 4 وکٹ پر 222 رن بنائے۔ وینکٹیش آئیر، جنہیں آر سی بی کے اثر انگیز کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، نے شاندار بلے بازی کی اور 40 گیندوں میں 73 رن کی ناقابل شکست اننگز کے ساتھ آر سی بی کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔ انہوں نے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 73 رن بنائے۔ اس سے قبل اوپنر ویراٹ کوہلی نے بھی نصف سنچری اسکور کی تھی۔ کوہلی نے 37 گیندوں میں 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 58 رن بنائے۔ تیسرے نمبر پربلے بازی کے لیے آنے والے دیو دت پڈیکل نے بھی 25 گیندوں میں شاندار 45 رن بنائے۔ پڈیکل نے اس اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اس کے بعد، بلے بازوں ٹم ڈیوڈ اور وینکٹیش ایر کے درمیان شاندار شراکت کی بدولت، آر سی بی نے اپنے مقررہ 20 اوورمیں مجموعی طور پر 222 رن بنائے۔ ڈیوڈ نے آر سی بی کے 222 رن کے اسٹینڈ میں بھی اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 12 گیندوں پر ناقابل شکست 28 رن بنائے، جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

پنجاب، جس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا، اسپن بولر ہرپریت برار نے اپنے چار اوور میں 35 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ ارشدیپ سنگھ اور یوزویندر چہل نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu