Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جموں میں شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی کمی کا خدشہ

جموں میں شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی کمی کا خدشہ

جموں میں شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی کمی کا خدشہ

جموں، 18 مئی (ہ س)۔ جموں میں شدید گرمی کے بیچ بجلی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جموں پاور ڈیویلپمنٹ کارپوریشن لیمٹیڈ نے کہا ہے کہ دریاؤں میں پانی کے کم بہاؤ کے باعث بجلی پیداوار متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں جموں ضلع کے کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ۔مچولی جاری ہے۔ محکمے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ رات متعدد علاقوں میں بجلی کٹوتی درج کی گئی۔

جے پی ڈی سی ایل کے مطابق بحران پر قابو پانے کے لیے اضافی بجلی حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ محکمے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کا استعمال محتاط انداز میں کریں تاکہ موجودہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق جموں ڈویژن کے میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید 2 سے 4 ڈگری سیلسیس اضافہ متوقع ہے۔ اتوار کو جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گرمی بڑھنے کی صورت میں جموں کے میدانی علاقوں میں بجلی کی طلب بھی بڑھ جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu