Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ابتدائی کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ، سینسیکس اور نفٹی میں کمی

ابتدائی کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ، سینسیکس اور نفٹی میں کمی

نئی دہلی، 18 مئی (ہ س)۔ کمزور عالمی رجحانات کی وجہ سے گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج ابتدائی تجارت کے دوران دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ آج کی تجارت کا آغاز بھی گراوٹ کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد، فروخت کا دباؤ بڑھ جانے کی وجہ سے، سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی کمزوری بڑھتی چلی گئی۔ حالانکہ ،خریداروں نے وقتاً فوقتاً خرید کا دباؤ بڑھا کر مارکیٹ کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن فروخت کا دباؤ اتنا زیادہ تھا کہ ان دونوں انڈیکس کی حرکت میں بہتری نہیں آ سکی۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 1.36 فیصد اور نفٹی 1.33 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا۔

صبح 10بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کےبڑے شیئروں میں سے انفوسس، ٹیک مہندرا، بھارتی ایئرٹیل، کول انڈیا اور وپروکے شیئر 0.99فیصد سے لے کر 0.13فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب ٹاٹا اسٹیل، پاور گرڈ کارپوریشن، شری رام فائنانس، ٹرینٹ لمیٹڈ، اور اڈانی پورٹس کے شیئر 4.13فیصد سے لے کر 2.25فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

اب تک کے کاروبار میں حصص بازار میں 2,744 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 425 شیئر منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں جبکہ 2319 شیئر خسارے کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے چھ حصص خریداری کی حمایت کی وجہ سے سبز نشان میں تھے ۔ دوسری جانب، فروخت کے دباؤ کے سبب 24 حصص سرخ نشان میں تھے ۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 12 حصص سبز نشان میں اور 38 حصص سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 430.02 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 74,807.97 پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے بعد فروخت کے دباؤ کی وجہ سے اس انڈیکس کی کمزوری مسلسل بڑھنے لگی۔ تاہم، خریداروں نے درمیان میں اپنی خریداری کا دباؤ بڑھانے کی کوشش کی۔ اس کے باوجود اس انڈیکس کی حرکت زیادہ متاثر نہیں ہوئی۔ مسلسل فروخت کی وجہ سے، صبح 10 بجے تک کے کاروبار کے بعد، سینسیکس 1,026.08 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 74,211.91 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے بھی آج 161.30 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 23,482.20 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد فروخت کے دباؤ میں اضافے کی وجہ سے اس انڈیکس کی کمزوری بڑھ گئی۔ مسلسل فروخت کے باعث یہ انڈیکس 23,317.10 پوائنٹس تک گر گیا۔ صبح 10 بجے تک ٹریڈنگ کے بعد، مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان، نفٹی 314.10 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 23,329.40 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو سینسیکس 160.73 پوائنٹس یعنی 0.21 فیصد گر کر 75,237.99 پر بند ہوا تھا۔ نفٹی نے جمعہ کے کاروباری دن 46.10 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد کی کمی کے ساتھ 23,643.50 پر ختم کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu