Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
امریکہ میں ایئر شو کے دوران دو لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے، عملے کے چاروں ارکان محفوظ، تقریب منسوخ

امریکہ میں ایئر شو کے دوران دو لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے، عملے کے چاروں ارکان محفوظ، تقریب منسوخ

واشنگٹن، 18 مئی (ہ س)۔ امریکہ کے شمال مغربی علاقے ایڈاہو میں ہونے والا گن فائٹر اسکائیز ایئر شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ہوا یوں کہ ماو¿نٹین ہوم ایئر فورس بیس پر ایئر شو کے دوسرے دن کا ایئر شو شروع ہونے سے پہلے ہی دو امریکی لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کی وجہ سے دونوں میں آگ لگ گئی اوروہ ملبے میں تبدیل ہو گئے۔ حیرت انگیز طور پر دونوں طیاروں کے عملے کے چاروں ارکان محفوظ ہیں۔ چاروں وقت پر بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

سی بی ایس نیوز اور این بی سی نیوز کی رپورٹوں کے مطابق عملے کے چاروں ارکان کی حالت مستحکم ہے، اور فوجی اڈے پر کوئی تماشائی یا شہری زخمی نہیں ہوا۔ حادثہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب پیش آیا۔ لڑاکا طیارے فضائی کرتب دکھاتے ہوئے اچانک درمیانی فضا میں ٹکرا گئے اور دونوں میں آگ لگ گئی۔

یو ایس پیسیفک فلیٹ نیول ایئر فورس کی ترجمان کمانڈر امیلیا امیم نے کہا کہ اس میں شامل طیارے میں الیکٹرانک اٹیک اسکواڈرن 129 کے دو امریکی بحریہ کے ای اے -18جی گرولر طیارے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ دونوں طیاروں میں سوار عملے کے چاروں ارکان بحفاظت باہر نکل گئے اور حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کمانڈر امیم کے مطابق، ای اے -18جی گروولر کو واشنگٹن کے وہڈبے آئی لینڈ سے الیکٹرانک اٹیک اسکواڈرن 129 میں تعینات کیا گیا تھا۔ امریکی بحریہ کے مطابق، ہر یونٹ کی قیمت تقریباً 67 ملین ڈالر ہے۔

ایئر شو کی منصوبہ بندی میں شامل سلور ونگز آف ایڈاہو مارکیٹنگ ڈائریکٹر کم سائکس نے کہا کہ فوجی اڈے پر کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ ہر کوئی محفوظ ہے اور یہی سب سے اہم چیز ہے۔ ملٹری ایئرپورٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ حادثے کے فوراً بعد اسے سیل کر دیا گیا۔ ایئر شو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ایونٹ کے منتظمین کے مطابق مقبول ایئر شو ہوابازی کی تاریخ کا جشن اور جدید فوجی صلاحیتوں کی جھلک ہے۔ اس میں فضائی مظاہرے اور پیراشوٹجمپ بھی شامل ہیں۔ تھنڈر برڈز، امریکی فضائیہ کا فلائٹ ڈیموسٹریشن اسکواڈرن، دونوں دن اس شو کے اہم توجہ کے مرکز تھے۔ ماؤنٹین ہوم پولیس نے اعلان کیا کہ ایئر شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ اڈے کے آس پاس جانے سے گریز کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu