
ریاسی پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا
جموں، 18 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کٹرا میں ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ریاسی مکند تِبریوال کی نگرانی میں ریاسی پولیس نے معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران یہ کارروائی انجام دی۔ پولیس پوسٹ کاکریال کے پی سی پی سول ناکہ پارٹی نے ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی۔
گرفتار شخص کی شناخت ٹونی کمار ولد کرشن لال سکنہ کوٹلہ، تحصیل کٹرا، ضلع ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 5.6 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جسے ضبط کرکے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کٹرا میں ایف آئی آر نمبر 150/2026 درج کر کے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21/22 کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ریاسی پولیس نے منشیات کے خاتمے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نشے سے دور رہیں اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے میں پولیس کا تعاون کریں۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر

