
جموں وکشمیر حکومت نے ملازمین کے لیے دو فیصد مہنگائی الائونس میں اضافہ کیا
جموں، 18 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 58 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کر دیا ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق یہ اضافہ یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔
حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ساتویں پے کمیشن کے تحت تنخواہ حاصل کرنے والے ملازمین کو نظرثانی شدہ ڈی اے دیا جائے گا۔ جنوری سے اپریل 2026 تک کے بقایاجات جنرل پروویڈنٹ فنڈ اسکیم کے تحت آنے والے ملازمین کے جی پی ایف کھاتوں میں جمع کیے جائیں گے، جبکہ نیشنل پینشن سسٹم سے وابستہ ملازمین کو بقایاجات نقد ادا کیے جائیں گے۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ مئی 2026 سے بڑھا ہوا ڈی اے ماہانہ تنخواہ میں شامل ہوگا۔ این پی ایس ملازمین کے لیے بقایاجات پر حکومت کی کنٹری بیوشن بھی متعلقہ کھاتوں میں جمع کرائی جائے گی۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈی اے کے حساب میں اگر 50 پیسے یا اس سے زائد رقم بنتی ہے تو اسے اگلے مکمل روپے تک گول کر دیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر

