Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اندور: ایم جی ایم میڈیکل کالج ہاسٹل کی پانچویں منزل سے گر کر جونیئر ڈاکٹر کی موت، تحقیقات جاری

اندور: ایم جی ایم میڈیکل کالج ہاسٹل کی پانچویں منزل سے گر کر جونیئر ڈاکٹر کی موت، تحقیقات جاری

اندور، 18 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے اندور میں ایم جی ایم میڈیکل کالج کے بوائز ہاسٹل میں اتوار کی دیر رات ایک جونیئر ڈاکٹر کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ ہاسٹل کے احاطے میں ڈاکٹر کی لاش ملنے سے میڈیکل کالج اور ہاسٹل میں کہرام مچ گیا۔ پولیس اس معاملے کی خودکشی اور حادثہ ، دونوں نقطہ نظر سے تفتیش کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اتوار کی رات تقریباً 2 بجے ایم جی ایم بوائز ہاسٹل کے بلاک نمبر 5 کے پاس ایک نوجوان کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص ہاسٹل کی پانچویں منزل سے گرا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سنیوگیتا گنج تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات شروع کردی۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ ڈاکٹر امن پٹیل کے طور پر کی گئی ہے جو ایم جی ایم میڈیکل کالج کے شعبہ طب میں پی جی کے آخری سال کا طالب علم تھا۔ اصل میں جبل پور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر پٹیل نے جبل پور سے ایم بی بی ایس کی تعلیم بھی حاصل کی تھی اور وہ کچھ مہینوں میں اپنا پی جی کورس مکمل کرنے والے تھے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ ایم جی ایم میڈیکل کالج انتظامیہ نے ڈاکٹر امن پٹیل کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک پرسکون، ہونہار اور سرشار طالب علم کے طور پر بیان کیا۔ کالج اور میڈیکل کمیونٹی اس واقعہ پر سوگوار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu