
بہرائچ، 18 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش میں بہرائچ-نانپارہ روڈ پر تھانہ مٹیرا کے تحت ڈیہوا کے قریب اتوار کی دیر رات سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار، بے قابو کار کمبائن ہارویسٹر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ وشوجیت سریواستو اور اے ایس پی رورل ڈی پی تیواری نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
حادثے میں انل ولد سریش، انل ولد شیام نارائن، مہیندر ولد رادھیشیام اور الطاف احمد ولد عبدالقادر ساکن رامگاو ¿ں تھانہ علاقہ کی اس حادثہ میں موت ہو گئی۔ کوتوالی نگر علاقہ کے رہنے والے شیوم سریواستو اور اشونی کمار شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ وشوجیت سریواستو نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نانپارہ سے آرہی ایک کار کمبائن سے ٹکرا گئی، جس سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ دو زخمی ہو گئے۔ انہیں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

