
ترواننت پورم (کیرلم)، 18 مئی (ہ س)۔ کانگریس لیڈر وی ڈی ستیشن نے آج یہاں سنٹرل اسٹیڈیم میں کیرالہ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ وہ ریاست کی کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) حکومت کا چارج سنبھالیں گے۔ گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر نے انہیں عہدے کا حلف دلایا۔ ستیشن کے ساتھ ان کے کابینہ کے ساتھیوں نے بھی حلف لیا۔ وزراء کی کونسل میں کانگریس کے 11 ، انڈین یونین مسلم لیگ کے 5، اور دیگر یو ڈی ایف اتحادی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں۔
حلف برداری کی تقریب میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی اور دیگر کانگریسی لیڈران موجود تھے۔
وزراء کی کونسل میں کانگریس کے رمیش چنیتھلا، سنی جوزف، کے مرلی دھرن، اے پی انل کمار، پی سی وشنو ناتھ، ٹی صدیق، بندو کرشنا، کے اے
تھولاسی، روزی ایم جان، ایم لیجو، اور او جے جنیش شامل ہیں۔ انڈین یونین مسلم لیگ سے پی کے کنہالی کٹی، این شمس الدین، کے ایم شاہ جی، پی کے بشیر، اور وی ای عبدالغفور نے بھی وزراء کی حیثیت سے حلف لیا۔
دیگر اتحادی جماعتوں میں، کیرالہ کانگریس کے مونس جوزف (جوزف گروپ)، ریولیوشنری سوشلسٹ پارٹی کے شیبو بیبی جان، کیرالہ کانگریس کے انوپ جیکب (جیکب گروپ) اور کمیونسٹ مارکسسٹ پارٹی کے سی پی جان نے بھی وزراء کی حیثیت سے حلف لیا۔ یو ڈی ایف نے 2026 کے کیرالہ اسمبلی انتخابات میں 102 سیٹیں حاصل کرتے ہوئے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد

