
شارٹ سرکٹ سے سہسرام ۔ پٹنہ فاسٹ پیسنجر میں آگ لگی
بیٹا، 18 مئی (ہ س)۔ مشرقی وسط ریلوے کے پنڈت دین دیال اپادھیائے ریلوے ڈویژن کے سہسرام ریلوے اسٹیشن پر پیر کی صبح 5:30 بجے سہسرام سے پٹنہ جا رہی سہسرام -پٹنہ فاسٹ پیسنجر ٹرین نمبر 53212 میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ ٹرین کی پانچویں بوگی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ چوتھی بوگی کا پچھلا حصہ بھی آگ کی زد میں آگیا۔ اس واقعہ سے اسٹیشن پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والی فائر بریگیڈ نے مقامی مزدوروں اور دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پایا۔
اطلاعات کے مطابق سہسرام -پٹنہ فاسٹ پسینجر پلیٹ فارم نمبر 6 پر روزانہ کی طرح روانگی کے لئے کھڑی تھی۔ ٹرین میں مسافر وں کے بیٹھنے کا سلسلہ جاری تھا۔ اچانک ایک کوچ میں دھنواں نکلتے دیکھ صبح میں مارننگ واک کر رہے لوگوں نے شور مچایا۔ اسٹیشن پر موجود ریلوے کارکنوں کا ایک گروپ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانا شروع کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر پہنچی اور آگ بجھانے کی مزید کوششیں شروع کیں۔ جب تک آگ پر مکمل طور پر قابو پایا جاتا، ٹرین کا پانچواں کوچ مکمل طور پر راکھ کا ڈھیر بن چکا تھا۔
باقی کوچ کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا ہے تاکہ اسے آگ لگنے سے بچایا جا سکے۔ اس ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ بس یا ٹرانسپورٹ کے دوسرے ذرائع سے پٹنہ اور آرا جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ حادثے کے بعد ٹرین کو سہسرام میں روک دیا گیا ہے۔ حالانکہ مسافروں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پلیٹ فارم نمبر سات پر کھڑی سہسرام آرا پسینجر ٹرین کو مقررہ وقت سے پہلے روانہ کر دیا گیا تاکہ مسافر بروقت اپنی منزل پر پہنچ سکیں۔
چیف پبلک ریلیشن افسر سرسوتی چندرا نے بتایا کہ سہسرام اسٹیشن پر کھڑی ایک خالی پسینجر ٹرین کے ڈبے سے دھواں نکلا اور فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا گیا۔ آج صبح تقریباً 5:30 بجے سہسرام اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر چھ پر کھڑی سہسرام -پٹنہ پسینجر ٹرین نمبر 53212 کے ایک ڈبے سے دھواں نکلنے کی اطلاع ملی۔ ٹرین پلیٹ فارم پر کھڑی تھی اور اس وقت کوچ میں کوئی مسافر موجود نہیں تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسٹیشن پر موجود ریلوے اہلکاروں کے ذریعہ دھنواں نکل رہے کوچ کو 6 بجے الگ کر کے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اور انہیں جائے وقوعہ پر بلایا۔ ریلوے اہلکاروں کی بروقت کارروائی اور تعاون کے نتیجے میں شام 6 بج کر 45 منٹ پر آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔ اس واقعے میں کوئی مسافر یا ریلوے اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

