Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

چالیس لاکھ کے زیورات کی لوٹ میں ملوث بدمعاش انکاؤنٹر میں زخمی، دونوں گھٹنوں میں گولی لگی

چالیس لاکھ کے زیورات کی لوٹ میں ملوث بدمعاش انکاؤنٹر میں زخمی، دونوں گھٹنوں میں گولی لگی

سیوان، 18 مئی (ہ س)۔ ضلع میں زیرادئی تھانہ کے جاما پور جوئیلرس دکان لوٹ معاملہ کے ایک بد نام زمانہ بدمعاش کو پولیس نے پیر کے روز صبح انکاؤنٹر میں زخمی کر دیا۔ زخمی بدمعاش کی شناخت سسون تھانہ علاقہ کے چاند پور رہائشی انکت کمار سنگھ ولد سری نواس سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ انکت سنگھ 6 مئی کو زیرادئی تھانہ علاقہ میں ہوئی تقریباً 40 لاکھ روپے کے زیورات لوٹ میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جوابی فائرنگ کے دوران بدمعاش کو دونوں گھٹنوں میں گولی لگی۔ حالانکہ پولیس فی الحال اس پورے واقعہ پر سرکاری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے صدر اسپتال لایا گیا، جہاں ابتدائی طبی علاج کے بعد اسے پٹنہ ریفر کر دیا گیا۔

واضح ہو کہ لوٹ کی واردات کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پورن کمار جھا کی ہدایت پر چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ چھان بین کے دوران کئی گرفتاریاں کی گئیں، جن سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر پولیس نے کئی بدمعاشوں کو گرفتار کر کے ان سے مسروقہ زیورات اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انکاؤنٹر کے دوران بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی کی گئی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu