Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

پربھنی میں چاقو مار کر نقد رقم کی لوٹ

پربھنی، 18 مئی (ہ س) پربھنی کے نانل پیٹھ پولیس اسٹیشن حدود میں واقع زم زم کالونی علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ایک نوجوان کو روک کر اس پر چاقو سے حملہ کیا اور تقریباً ساڑھے چھ ہزار روپے نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شیخ محسن موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اسی دوران ایک دوسری موٹر سائیکل پر آئے افراد نے انہیں ہاتھ دے کر رکنے پر مجبور کیا۔اس کے بعد ملزمان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تمہارے پاس جتنے پیسے ہیں وہ نکال دو۔

جب شیخ محسن نے رقم دینے سے انکار کیا تو موٹر سائیکل پر سوار دو افراد میں سے ایک نے ان کی پشت میں چاقو گھونپ دیا۔ حملے کے بعد ملزمان تقریباً ساڑھے چھ ہزار روپے نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے۔اس معاملے میں شیخ محسن کی شکایت کی بنیاد پر نانل پیٹھ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu