Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کانگریس کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ ، کھڑگے نے کہا - انتخابات ختم ہوتے ہی مہنگائی بڑھ گئی۔

کانگریس کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ ، کھڑگے نے کہا - انتخابات ختم ہوتے ہی مہنگائی بڑھ گئی۔

نئی دہلی، 18 مئی (ہ س)۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے پٹرول، ڈیزل، سی این جی اور کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسمبلی انتخابات سے پہلے مہنگائی سے متعلق فیصلوں کو پوشیدہ رکھا اور پھر انتخابات ختم ہوتے ہی ایندھن اور گیس کی قیمتیں بڑھا دیں۔

ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے پہلے پٹرول، ڈیزل اور دیگر ضروری اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سیاسی نقصان ہوتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے انتخابات تک ان مسائل کو عوام سے پوشیدہ رکھا لیکن انتخابات ختم ہوتے ہی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

مرکزی حکومت پر دور اندیشی کی کمی کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی غریب اور متوسط طبقے کے لیے ضروری اشیاءکی خریداری کو مشکل بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس مسئلہ کو پورے ملک میں بھرپور طریقے سے اٹھائے گی۔

ایک ویڈیو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ حکومت نے انتخابات سے پہلے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں کو کنٹرول کیا تھا، لیکن انتخابات کے بعد اچانک ان میں اضافہ کر دیا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ رواں ماہ پٹرول، ڈیزل، سی این جی اور کمرشیل سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 17 مئی کو دہلی-این سی آر میں سی این جی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو کا مزیداضافہ کیا گیا، جس سے دہلی میں سی این جی کی قیمت 79.09 روپے سے بڑھ کر 80.09 روپے فی کلوگرام ہو گئی۔

اس سے قبل 15 مئی کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 3 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.77 روپے سے بڑھ کر 97.77 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 87.67 روپے سے بڑھ کر 90.67 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ ممبئی، کولکاتا اور چنئی جیسے میٹرو شہروں میں بھی قیمتوں میں 2.8 روپے سے 3.3 روپے تک اضافہ دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ یکم مئی کو 19 کلو کے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا تھا۔ دہلی میں، قیمت 2,078.50 سے بڑھا کر 3,071.50 فی سلنڈر کی گئی تھی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu