
نئی دہلی، 18 مئی (ہ س) ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کی صبح اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں ہوئے سڑک حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا اور معاوضے کا اعلان کیا۔یادرہے کہ ایک ٹرک اور وین کے مبینہ ٹکر کے نتیجہ میں ہوئے حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر کہا، لکھیم پور کھیری میں حادثے کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔ اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں میری تعزیت۔ زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی ہو۔
وزیر اعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کو نیشنل ریلیف فنڈ سے ہر ایک کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو 50,000 روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ لکھیم پور بہرائچ ہائی وے پر پیر کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک اور ایک وین کی آمنے سامنے ٹکر ہوئی۔ اس المناک حادثے میں آٹھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

