Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
متحدہ عرب امارات میں نجی کمپنیوں کیلئے تنخواہیں وقت پر دینا لازمی قرار

متحدہ عرب امارات میں نجی کمپنیوں کیلئے تنخواہیں وقت پر دینا لازمی قرار

دبئی ،18مئی (ہ س )۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ محنت نے نجی کمپنیوں کے لیے نیا قانون نافذ کر دیا ہے جس کے تحت ملازمین کو ہر ماہ کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ پہلی تاریخ تک ادا کرنا لازمی ہوگا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق یو اے ای کی وزارتِ محنت کے حکام کے مطابق تنخواہوں میں تاخیر کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی اور جرمانے کیے جائیں گے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ محنت نے کہا ہے کہ پہلی تاریخ گزرنے کے بعد تنخواہ کی ادائیگی کو سسٹم میں تاخیر تصور کیا جائے گا جس پر متعلقہ کمپنیوں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ اس اقدام کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانا ہے۔حکام کے مطابق نئی پالیسی صرف نجی شعبے کی کمپنیوں پر لاگو ہوگی جبکہ سرکاری ادارے اس قانون میں شامل نہیں ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu