Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
روہنی کورٹ میں وکیل کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں ڈی جے سی اے جج کی حمایت میں سامنے آیا

روہنی کورٹ میں وکیل کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں ڈی جے سی اے جج کی حمایت میں سامنے آیا

نئی دہلی، 18 مئی (ہ س)۔ روہنی کورٹ میں جج کے وکیل کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب جو ڈیشیل آفیسرز ایسوسی ایشن سخت موقف اختیار کرتے ہوئے جج کی حمایت میں سامنے آگیا ۔ یادرہے کہ دہلی کے وکلاءاس واقعہ کے خلاف ہڑتال پر ہیں۔ دہلی جوڈیشیل سروس ایسوسی ایشن (ڈی جے سی اے) نے روہنی کورٹ میں واقعہ کی ویڈیو ریکارڈنگ اور وائرل ہونے پر تنقید کی ہے اور اس ویڈیو کو تمام پلیٹ فارم سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے روہنی کورٹ کے جج راکیش کمار پنچم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

دہلی جوڈیشیل سروس ایسوسی ایشن کے سکریٹری دیویندر کمار جانگلا اور صدر شیفالی برنالہ ٹنڈن نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ نوٹس میں روہنی کورٹ کے جج راکیش کمار پنچم کی عدالت میں پیش آنے والے واقعے اور اس کی ویڈیو ریکارڈنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے عدلیہ کے وقار پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے دہلی کے وکلاءکی طرف سے عدالتی کام کے بائیکاٹ پر بھی تنقید کی۔ ایسوسی ایشن نے وکلاء کی جانب سے عدالتی کام کے بائیکاٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلوں اور رہنما اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

دہلی جوڈیشل سروس ایسوسی ایشن نے کہا کہ وکلاء کے عدالتی کام کے بائیکاٹ نے قانونی چارہ جوئی اور عام لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور انصاف کی فراہمی کے نظام کو متاثر کررہاہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بعض وکلا کا رویہ ججوں کے لیے دھمکی آمیز ہے۔ قانون کی حکمرانی والے جمہوری ملک میں یہ ناقابل قبول ہے۔

دہلی کی تمام ڈسٹرکٹ کورٹس بار ایسوسی ایشنز کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے پیر کو ہڑتال کی کال دی ہے۔ اس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے جج راکیش کمار پنچم کا تبادلہ کر کے انہیں دہلی جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے ساتھ منسلک کر دیاہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu