
آیوشمان کھرانہ کی رومانوی کامیڈی فلم پتی پتنی اور وہ دو باکس آفس پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے تیسرے دن مضبوط کاروبار کیا اور ناظرین کو اپنی شاندارکارکردگی سے خوب محظوظ کیا۔اس دوران، سنجے دت کی آخری سوال ابھی متوقع رفتار تک نہیں پہنچ پائی ہے۔ دونوں فلموں کے باکس آفس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔
سیکنلک کی ایک رپورٹ کے مطابق، پتی پتنی اور وہ دو نے اپنے پہلے دن 4 کروڑ کے مجموعہ کے ساتھ آغاز کیا۔ دوسرے دن، فلم نے 5.75 کروڑ کی وصولی کی، جب کہ اتوار، تیسرے دن، اس کی کمائی میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، فلم نے 7.75 کروڑ کی کمائی کی۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا کل گھریلو مجموعہ 17.50 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں 24.25 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ فلم میں ایوشمان کھرانہ، سارہ علی خان، وامیکا گبی اور راکل پریت سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس دوران، سنجے دت اسٹارر 'آخری سوال' کی کمائی مسلسل گر رہی ہے۔ فلم نے پہلے دن 40 لاکھ روپے اور دوسرے دن 75 لاکھ روپے کی کمائی کی۔ تیسرے دن، فلم نے 80 لاکھ روپے کی کمائی کی، اس کا کل مجموعہ 1.95 کروڑ روپے ہے۔ دوسری جانب سوریہ اور تریشا کرشنن کی فلم 'کرپو' باکس آفس پر مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ فلم نے تیسرے دن 28.35 کروڑ روپے کمائے اور اب تک مجموعی طورپر 68 کروڑ روپے کماچکی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

