Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کھڈوانی بائی پاس کے قریب مرغیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، سینکڑوں مرغیاں ہلاک

کھڈوانی بائی پاس کے قریب مرغیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، سینکڑوں مرغیاں ہلاک

سرینگر 18 مئی: (ہ س) جنوبی کشمیر کے کولگام میں کھڈوانی بائی پاس کے قریب پیر کو پولٹری لے جانے والا ایک ٹرک الٹنے سے سیکڑوں مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔ حکام نے بتایا کہ بائی پاس اسٹریچ سے گزرتے ہوئے گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مرغیاں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ ٹرک کو نثار احمد چوپان ولد غلام محمد چوپان ساکنہ بڈگام اومپورہ چلا رہا تھا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu