Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
رابرٹ واڈرا نے منی لانڈرنگ معاملہ میں جاری سمن کے خلاف ہائی کورٹ سے درخواست واپس لی

رابرٹ واڈرا نے منی لانڈرنگ معاملہ میں جاری سمن کے خلاف ہائی کورٹ سے درخواست واپس لی

نئی دہلی، 18 مئی (ہ س)۔ رابرٹ واڈرا نے شکوہ پور، گروگرام میں زمین کے سودے کے سلسلے میں ٹرائل کورٹ کے سمن کے حکم کو چیلنج کرنے والی دہلی ہائی کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔ 16 مئی کو راوز ایونیو کورٹ نے اس معاملہ میں انہیں ضمانت دے دی تھی۔

14 مئی کو ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے سمن جاری کرنے کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ سماعت کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے وکیل زوہیب حسین نے دلیل دی کہ واڈرا نے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی اپنی درخواست میں غلط دلائل دیے۔ حسین کی عرضی کے بعد عدالت نے واڈرا کو اس معاملے پر وضاحت فراہم کرنے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے واڈرا کے خلاف جاری سمن پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے انہیں 16 مئی کو ٹرائل کورٹ میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔

15 اپریل کو راوز ایونیو کورٹ نے منی لانڈرنگ معاملہ میں رابرٹ واڈرا کو بطور ملزم طلب کرنے کا حکم دیا تھا۔ واڈرا کے علاوہ، عدالت نے ستیانند یاجی، کیول سنگھ ورک، میسرز اسکائی لائٹ ہاسپیٹیلیٹی پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز اسکائی لائٹ ریئلٹی پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز اسکائی لائٹ ریئل ارتھ اسٹیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز بلیو بریز ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، ایم / ایس بلیو بریز ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، ایم / ایس آرٹیکس ،میسرس نارتھ انڈیاآئی ٹی پارکس پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز لمبودر آرڈ انٹرپرائزز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، اور میسرز ایس جی وائی پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈکو سمن جاری کرنے کا حکم دیاتھا۔

راوز ایونیو کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لیا اور تمام ملزمین کو سمن جاری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے تمام ملزمین کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 3 اور 4 کے تحت الزامات کا نوٹس لیا۔ عدالت نے اپنا فیصلہ 4 اپریل کے لیے محفوظ رکھاتھا۔ سماعت کے دوران رابرٹ واڈرا نے کہا کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کوئی کیس نہیں بنایا گیا۔ رابرٹ واڈرا کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے دلیل دی کہ عدالت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے دائر چارج شیٹ کا نوٹس نہیں لینا چاہئے۔

عدالت نے واڈرا سمیت تمام ملزمین کو 2 اگست 2025 کو سمن جاری کیا۔ 17 جولائی 2025 کو ای ڈی نے ہریانہ کے شکوہ پور اراضی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ واڈرا کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔ اس میں واڈرا اور 10 دیگر کے نام ہیں، جن میں ان کی کمپنی، میسرز اسکائی لائٹ ہاسپیٹیلیٹی پرائیویٹ لمیٹڈ بھی شامل ہے۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں رابرٹ واڈرا اور ان کی کمپنی کی 43 جائیدادیں ضبط کی ہیں جن کی مالیت 37.64 کروڑ روپے ہے۔

یہ معاملہ 2008 ک اہے جب شکوہ پور، گروگرام میں زمین کا سودا ہوا۔ اسکائی لائٹ ہاسپیٹلیٹی نے ساڑھے تین ایکڑ زمین محض 7.5 کروڑ میں خریدی۔ واڈرا اس کمپنی میں ڈائریکٹر تھے۔ یہ زمین اومکاریشور پراپرٹیز سے خریدی گئی تھی۔ 24 گھنٹے کے اندر، زمین کی ملکیت واڈرا کی کمپنی کو منتقل کر دی گئی۔ 2012 میں، اسکائی لائٹ ہاسپیٹیلیٹی نے وہی زمین ڈی ایل ایف کو 58 کروڑ میں بیچی، جس کے نتیجے میں کمپنی کو کافی منافع ہوا۔ اس معاملے میں 2018 میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu