Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ادھم پور میں کار حادثے کا شکار، خاتون جاں بحق

ادھم پور میں کار حادثے کا شکار، خاتون جاں بحق

ادھم پور میں کار حادثے کا شکار، خاتون جاں بحق

جموں، 18 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں قومی شاہراہ پر پیر کے روز ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کار ادھم پور ہائی وے سے گزر رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا۔ گاڑی سڑک سے پھسل کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری اور کئی بار الٹنے کے بعد نیچے جا کر بری طرح تباہ ہوگئی۔حادثے کے وقت گاڑی میں تین افراد سوار تھے۔ ایک خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی حالت میں کھائی میں پھنس گئے۔

مقامی لوگوں کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور انتظامی اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور سخت مشقت کے بعد زخمیوں کو باہر نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک جاں بحق خاتون اور زخمی افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu