Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
(اپ ڈیٹ ) لکھیم پور بہرائچ قومی شاہراہ پر ٹرک اور میجک وین کے درمیان تصادم میں دو خواتین سمیت دس مزدوروں کی موت

(اپ ڈیٹ ) لکھیم پور بہرائچ قومی شاہراہ پر ٹرک اور میجک وین کے درمیان تصادم میں دو خواتین سمیت دس مزدوروں کی موت

وزیر اعظم نے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا، مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے، وزیر اعلیٰ یوگی نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی

لکھیم پور کھیری، 18 مئی (ہ س) ۔

لکھیم پور-نانپارہ روڈ پر پیر کی صبح میجک وین اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ میجک وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ہر مرنے والے کے لواحقین کو نیشنل ریلیف فنڈ سے دو لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔

معلومات کے مطابق لکھیم پور میں کام کرنے کے بعد تمام مزدور ایک میجک وین میں بہرائچ ضلع کے نانپارہ گھر واپس جا رہے تھے۔ صبح تقریباً 7:00 بجے عیسی نگر تھانہ علاقے کے تحت گاو ¿ں ادلیس پور کے ماجرا بھرہٹہ کے قریب بہرائچ سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک مزدوروں کی میجک وین سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ میجک وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور وہاں چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں۔ راہگیروں نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔ خوفناک حادثے کی خبر سے پولیس اور انتظامی اہلکاروں میں افرا تفری پھیل گئی۔ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اہلکاروں نے سبھی کو سرکاری ایمبولینس میں سی ایچ سی خماریہ روانہ کیا۔ تاہم، ڈاکٹروں نے آٹھ افراد کو فوری طور پر مردہ قرار دے دیا، اور باقی دو کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق میجک گاڑی میں سوار تمام دس مزدور، آٹھ مرد اور دو خواتین، ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پوسٹ مارٹم ہاو ¿س پہنچے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ کھیتی گرگ نے بتایا کہ لکھیم پور سے بہرائچ جانے والی ایک مسافر میجک وین ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تمام مرنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے، اور پنچنامہ بھرنے کے بعد ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت جیویر سنگھ (25) ولد پیشکر سنگھ ساکنہ منگودھیا، موتی پور، بہرائچ، پون کمار ولد سنتوش، ساکنہ راموچن پوروا، بہرائچ، سوہن (21) ولد سنتوش، ساکنہ راموچن پوروا، بہرائچ، عدنان (19) ولد وکیل، ساکنہ سسیا،دھورہرہ ،کھیری ، راجیش گوئل (45) ولد منی لال گوئل ساکنہ میہی پوروا، بہرائچ، سہجرام (35) ولد چھوٹے نشاد ساکن ککرہا، مورتیہا، بہرائچ، پپو (18) ولد دلن گوتم ساکنہ دیو دت پور، خیری گھاٹ، بہرائچ،گایتری ویشیہ(44) بیوی رمیش چندر گپتا،ساکن وجے لکشمی نگر سیتا پور (پیشہ- ٹیچر، پرائمری اسکول رائبھوجن، بہرائچ)، زلیخا (55) بیوی مرحوم حبیب ساکن پلٹو پورا ،دھورہرہ، کھیری کے طور پر ہوئی ہے ۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت، وزیراعظم فنڈ سے امداد

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، لکھیم پور کھیری میں ہونے والے حادثے کے بارے میں سن کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ ان لوگوں کے ساتھ میری تعزیت ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ وزیر اعظم نے ہر مرنے والے کے لواحقین کو نیشنل ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے لکھیم پور کھیری میں اعلیٰ حکام کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے، امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن انتظامی اور مالی امداد فراہم کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu